Skip to main content

رمضان میں صحت کیلئے چند تباہ کن عادات


رمضان میں صحت کیلئے چند تباہ کن عادات
تحریرتحقیق وتدوین:طبیب و ڈاکٹرمحمدارشد:

اَلسَلامُ عَلَيْكُم
حمد اللہ علیم حکیم کی اور درود خاتم النبی محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم پے اللهم صلی علی محمد عبدك ورسولك وصلی علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات اما بعد
رمضان المبارک بہت تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، جہاں کچھ لوگ اس ماہ سے بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، وہیں بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو غلط عادات کے باعث اپنی صحت مزید خراب کرلیتے ہیں۔
رمضان میں کھانے پینے کی غلط عادات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا جلد پر منفی اثر نظر آنے لگتا ہے لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، اس ایک ہفتے میں اپنی غلطیوں کا اندازہ ہوجائے تو انھیں دہرانے سے بچا جاسکتا ہے۔
یہاں آپ کو چند ایسی وجوہات بتائی جارہی ہیں جن سے آپ رمضان میں اپنی جلد کو شدید تقصان پہنچا رہے ہیں، اب ان کو پھر سے نہ دہرائیے گا۔
1.         سحری نہ کرنا
سحری کے وقت نیند سے اٹھنا کافی مشکل ہے، لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان میں ہمارا فوڈ سائیکل کس طرح کام کرتا ہے، جب آپ سحری چھوڑتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں ایک ہی مرتبہ صحیح انداز سے کھانا کھاتے ہیں اور یہ ٹھیک نہیں کیوں کہ جب آپ اپنے جسم کو کھانا نہیں دیں گے تو آپ کی جلد مرجھا جائے گی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی تاکید بھی فرمائی ہے، یہ صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے.
طبی ماہرین کے مطابق انسان کی صحت کے لئے اس کے جسم میں پانی کی مقدار کا صحیح ہونا ضروری ہے،، رمضان المبارک کے دوران اعتدال سے کھانا کھانا چاہیے،، اس کیلئے سحری انتہائی اہمیت کی حامل ہے،، نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی مسلمانوں کو سحری کی تاکید فرمائی ہے تاہم بعض افراد کاہلی اور نیند کے باعث سحری کے لیے نہیں اٹھ پاتے،، اور بغیر کھانا کھائے روزہ رکھ لیتے ہیں،، طبی ماہرین کے نزدیک یہ رویہ غلط ہے،، ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس ماہ صیام کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے جس کے باعث روزے داروں کو سحری ضرور کرنا چاہیے تاکہ دن بھر ہمارے جسم میں پانی اور توانائی کی کمی نہ ہو۔ اس سلسلے میں ہمیں سحری میں ایسی غذا استعمال کرنا چاہیے جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں
اس لئے سب سے پہلے تو یہ جان لینا چاہئے کہ سحری کا عمل یہ ایک مسنون عمل ہے ، یہ نہایت خیر وبرکت کا باعث عمل ہے ۔
اس لئے سحری آخری وقت سحرمیں کرنی چاہئے ، گرچہ تھوڑی مقدار میں سنت پر عمل کے لئے سحری میں کچھ کھا لیا جائے ؛ لیکن سحری کے عمل کی برکت اور فضیلت سے محرومی یہ بڑی محرومی ہے ۔اسی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا: ’’والسحور برکۃ ، تسحرو ؛ فإنہ یزید فی  القوۃ وھو من السنۃ ، تسحروا ولو علی جرع من ماء ، صلوات اللہ علی المتسحرین ‘‘( مسند ابن الجعد، حدیث بحر بن کنیز السقاء، حدیث: 3391) سحر میں برکت ہے ، سحری کرو ؛ کیوں کہ یہ باعث قوت ہے ، یہ سنت ہے ، گرچہ ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ ہو، اللہ عزو جل کی سحری کرنے والوں پر رحمت ہوتی ہے ۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ لا یزال الناس بخیر ما عجّلوا الفطر واخّروا السحور‘‘ (مسلم : باب فضل السحور، حدیث: 1098)  جب تک لوگ افطار میں ـتعجیل اور سحری میں تاخیر کریں گے ــتووہ خیر اور بھلائی پر رہیں گے ۔
نبی کریم ﷺ نے ایک حدیث مبارکہ کے اندر یوں ارشاد فرمایا:
’’ فصل ما بین صیامنا وصیام أھل الکتاب أکلۃ السحر‘‘ (صحیح مسلم : باب فضل السحور،حدیث: 1096) ( ہمارے اور اہل کتاب کے روزں کے بیچ سحری کا فرق ہے ) یعنی ہم سحری کرتے ہیں اور وہ نہیں کرتے ۔)
سحرکے وقت جب بندہ سحری کے لئے رمضان المبارک میں بیدا ر ہوتا ہے ، تو یہ نزول الہٰی( بموجب حدیث کے اللہ عزوجل آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں )  کا وقت ہوتا ہے ، اور یہ قبول دعا اور لغزشو ں اور خطایا سے معافی کا وقت ہوتا ہے ، نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے : ’’ اللہ عزوجل ہر رات تیسرے پہر تک آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں ، کہتے ہیں : کون ہے جو دعا کرے اور میں اس کی دعا کو قبول کروں ؟ کون ہے جو سوال کرے میں اسے عنایت کروں اور اور کون ہے مغفرت کا طلب گار جس کی مغفرت کی جائے ’’ من یستغفرنی فأغفرلہ‘‘( بخاری: باب الدعاء فی الصلاۃ من آخر اللیل، حدیث: 19653)
اس لیے سحری ضرور کریں۔
2.         افطار میں کولڈ ڈرنکس پینا
پورے دن کے روزے کے بعد افطار پہلا کھانا ہوتا ہے۔ بازار میں عام طور پر دستیاب سوڈا مشروبات جنہیں ہم کولڈ ڈرنکس بھی کہتے ہیں ہماری صحت کے لیے زہر کی حیثیت رکھتے ہیں۔۔ان کا مستقل استعمال ہمیں موٹاپے اور ذیابیطس سمیت بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔  اور اس دوران کولڈ ڈرنکس پینے سے چہرے پر جھریاں پڑ سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ افطار میں پانی یا لیمو پانی کا استعمال بہترین ہے۔
3.         افطاری کے فوری بعد ورزش کرنا
اگر ورزش کرنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے تو یہ جان لیں کہ اسے افطار کے فوری بعد کرنا آپ کی صحت کے لیے بالکل ٹھیک نہیں، رمضان میں ہمارے جسم کا نظام تبدیل ہوجاتا ہے اور افطار کے فوری بعد ورزش کرنے سے ہڈیوں میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔
بہتر ہے کہ ورزش سحری سے قبل کیا کریں۔
4.         رمضان میں نمک کا زیادہ استعمال
رمضان میں کھائے جانے والے پکوان میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، پھر چاہے چھولے ہوں، یا نمکین لسی، لیکن اس سے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے اور پانی کی کمی کے باعث جلد خشک ہونے لگتی ہے۔
اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں سوڈیم سے زیادہ پوٹاشیئم بڑھے۔
5.         افطاری اور سحری کے فوری بعد سونا
صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔
اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تحریرتحقیق وتدوین:طبیب و ڈاکٹرمحمدارشد:

Comments

Popular posts from this blog

Stye ۔ شَعیرَہ ۔ گوہَانجنی ۔ سر خبادہ ۔ آنکھ کا دانہ: علامات, وجوہات اور علاج

Stye ۔ شَعیرَہ ۔ گوہَانجنی ۔ سر خبادہ ۔ آنکھ کا دانہ: علامات, وجوہات اور علاج تحریرتحقیق وتدوین:حکیم ڈاکٹرمحمد ارشد بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم أما بعد میں قربان جاؤں میرے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم   پے . میں تو خاک تھا ، میں دهول تھا مُجھے کچھ نہ اپنا شعور تھا میرے رب نے کتنا کرم کیا کہ دروُد پڑھنا سکھا دیاصلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم۔   يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشاءُ وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً كَثِيراً وَ ما يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبابِ‌ . تحریروماخوذ:۔ تحریرتحقیق وتدوین:حکیم ڈاکٹرمحمد ارشد اعوذوباللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی اس پر درود و سلام بھیجا کرو۔ "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِ

لیکوریاLEUCORRHEA یعنی کہ سیلان الرحم:WHITE VAGINAL DISCHARGE

لیکوریا LEUCORRHEA یعنی کہ سیلان الرحم :WHITE VAGINAL DISCHARGE تحریروتحقیق:طبیبہ ولیڈی ڈاکٹرانجم ناہید: اَلسَلامُ عَلَيْكُم حمد اللہ علیم حکیم کی اور درود خاتم النبی محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم پے اللهم صلی علی محمد عبدك ورسولك وصلی علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات اما بعد قارین کرام آج کی یہ معلوماتی تحریر تحقیق آرٹیکل میری ان بہنوں اوربیٹیوں کیلے ہے۔ جن کا ذکر قرآن مجید ميں "محصنت" کے نام کے ساتھ آیا ہے   قارین کرام ہم روز مرا کے آرٹیکل بھی پڑھتے ہیں ان میں اکثر مردانہ ا مراض پرگفتگو ہوتی رہتی ہے مگراس بے زبان طبقہ پر بہت کم ہی نظرہوتی ہے مارے شرم کے کسی سے اپنی بیماری شئیرنہیں کرتی مرض مزمن یعنی پرانہ ہونے کی صورت میں بہت ساری علامات میں مبتلا ہوجاتی ہیں لیکوریا سیلان الرحم کمر کادرد پٹہوں کا درد اورجسمانی کمزوری چہرے پرچھایاں اور بہت سی علامات حتہ کہ رحم اتنی کمزور ہوجاتی ہے کہ بے اولادی تک بات پہنچ جا تی ہے۔ حیا ہمارے تہزیب اور کلچر کا ایک لازمی جزو ہے جس کی حفاظت کرنی چایئے لیکن شرم و حیا اور جھجک صحت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چایئے ۔ ہمارے

ANAL FISTULA, فسچولہ یا بھگندر Symptoms, Types, Homeopathic Medicines, فسچولہ یا بھگندرکا نبوی ﷺ علاج

ANAL FISTULA, فسچولہ یا بھگندر Symptoms, Types, Homeopathic Medicines , فسچولہ یا بھگندرکا نبوی ﷺ علاج Dr Muhammad Arshad March 08, 2018 Is described as a tunnel with its internal opening in anal canal or rectum or sigmoid colon and with its external opening in the skin near the anus SYMPTOMS: علامات 1.       Abscess sign near anus 2.       Pain in abscess 3.       Rupturing of the abscess 4.       Discharge of pus, serous fluid, blood and rarely feces from the opening after abscess rupture 5.       Bad smell from the purulent discharge 6.       Fever may happen 7.       Itching may occur TYPES: اقسام Fistulae are classified into five types: 1)             Extrasphincteric fistula It begins at the rectum or sigmoid colon and proceed downward, through the levator ani muscle and open into the skin surrounding the anus. Note that this type does not arise from the dentate line (where the anal glands are located). Causes of this type could be from a