تربوز، ہندوانہ، بطیخ، حب حب، جھب، تاجور، واٹر میلن تحریروتحقیق:حکیم ڈاکٹرمحمدارشد پھلوں کے طبی فواید سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر بعض موسمی پھلوں کے اپنی ہی خواص ہوتے ہیں۔ رب کائنات کا خاص احسان ہے کہ نے انسان کی خوراک کو بھی موسموں کی مناسبت سے پیدا فرمایا، تاکہ انسان موسموں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔ موسمی پھلوں میں موسم گرماں کا تحفہ’تربوز‘ بھی ایسے ہی حیرت انگیز طبی فواید سے بھرپور ہے جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ تربوز کا شمار ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف انسان کو گرمی کی شدّت و حدت کے اثرات سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے بلکہ دیگر کئی بیش بہاء فوائد کا بھی حامل ہے۔ تربوز کو اگر رب تعالیٰ کی جانب سے انسانوں کے لئے گرمی کا تحفہ کہا جائے تو بے جاء نہ ہوگا۔ تربوز کو پنجابی میں ہندوانہ، عربی میں تربوز کو بطیخ اور حب حب دو مختلف نام دیئے گئے ہیں ، حجازی میں جھب، انگریزی میں واٹر میلن اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔ طب نبوی اورتربوز، ہندوانہ، بطیخ، حب حب، جھب، تاجور، واٹر میلن امام ابن القیم الجوزیہؒ اپنی کتاب ’’طبِ نبوؐی‘‘ میں تربوز کے حوالے سے ...